نیتن یاہو حکومت تشکیل دینے میں ناکام، دوبارہ عام انتخابات ہوں گے

نیتن یاہو حکومت تشکیل دینے میں ناکام، دوبارہ عام انتخابات ہوں گے
کیپشن: یہ پہلا موقع ہے کہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعت حکومت بنانے میں ناکام رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ این بی سی

مقبوضہ بیت المقدس: عام انتخاب میں کامیابی کے باوجود نیتن یاہو حکومت بنانے میں ناکام ہو گئے جس کے بعد پارلیمنٹ نے نئے انتخابات کرانے کی منظوری دے دی۔

اسرائیل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعت حکومت بنانے میں ناکام رہی ہے۔

9 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات میں کوئی بھی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکی تھی تاہم حکومت بنانے کے لیے نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ پارٹی نے اتحادیوں سے رابطے شروع کیے تاہم وہ اتحادیوں کو ساتھ ملا کر حکومت بنانے میں ناکام رہے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ میں نئے انتخابات کے لیے رائے شماری کے لیے بل لایا گیا جس پر نئے انتخابات کے حق میں 45 کے مقابلے میں 74 ووٹ ڈالے گئے۔

پارلیمنٹ سے نئے انتخابات کے بل کی منظوری کے بعد 17 ستمبر کو نئے انتخابات ہوں گے۔