محمد عامر کی کل ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک

محمد عامر کی کل ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک

لندن :ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج ٹاﺅن میں فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔


میڈیا رپور ٹس کے مطابق محمد عامر نے کوچ مکی آرتھر سے خواہش کا اظہار کیا کہ مجھے مکمل فٹ ہونے میں وقت چاہیے۔

محمد عامر نے چکن پاکس کے سبب انگلینڈ کے خلاف ہونے والے میچز بھی نہیں کھیلے تھے جبکہ انہوں نے 24مئی کو برسٹل میں افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ کھیلا تھا جس میں انہیں ایک بھی وکٹ نہیں ملی تھی۔

واضح رہے کہ کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ورلڈکپ شروع ہو چکاہے۔