انگلینڈ میں باﺅلنگ کام آئے گی،حسن اور شاہین کو پرفارمنس دینی چاہیے،انضمام الحق

انگلینڈ میں باﺅلنگ کام آئے گی،حسن اور شاہین کو پرفارمنس دینی چاہیے،انضمام الحق

اسلام آباد:پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے انگلینڈکی وکٹوں پر بہت زیادہ رن بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک تو ان کی پچزبہت ٹرو بن گئی ہیں، دوسرا گراﺅنڈ چھوٹے ہیں.

اگر وہاں کاموسم اچھا ہو سورج نکلاہوا ہوتوبہت زبردست بیٹنگ ہوتی ہے ، ایسے ماحول میں بیٹنگ کے حساب سے تو سب ٹیمیں برابرہوجاتی ہیں، یہاں باﺅلنگ کام آئے گی جوٹیم 15سے 20سکور سیف کرلے گی وہ جیتے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر موسم خشک ہواتوہماری باﺅلنگ کو بہت سٹرینتھ ملے گی، باﺅلنگ میں حسن اور شاہین کوپرفارمنس دینی چاہیے، بیٹنگ میں بابر اعظم اورحارث سہیل مجھے بہت پسند ہیں اور میں سمجھتا ہوںکہ جس طرح کا وہ پلیئر ہے اس طرح کی اس نے پرفارمنس نہیں دی۔

سابق پاکستانی کرکٹراور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ ورلڈکپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ میںجتنے بھی کپتان اورکوچز ہیں انھیں اپنے پلیئرز کے رول کا پتا ہونا چاہیے۔ دل تو پاکستان کے ساتھ ہے لیکن میں اپنی ساری پروفیشنل صلاحیتیں ویسٹ انڈیزکو منتقل کرتا ہوں، جب آپ کسی ٹیم کی طرف سے بیٹھیںہوں اور وہ آپ کے ملک کیخلاف کھیل رہی ہو تو بہت مشکل وقت ہوتا ہے۔