روزہ بیڈمنٹن سمر کیمپ یکم جولائی سے راولپنڈی میں شروع ہو گا

روزہ بیڈمنٹن سمر کیمپ یکم جولائی سے راولپنڈی میں شروع ہو گا


اسلام آباد :مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے زیر اہتمام اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے تعاون سے 15 روزہ بیڈمنٹن سمر کیمپ یکم جولائی سے شہباز سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے سربراہ مطاہر سہیل نے بتایاکہ سمر کیمپ میں راولپنڈی ڈویژن کے مرد ، خواتین کھلاڑی اور سکول، کالجز اور یونیورسٹی کے طلباءو طالبات حصہ لے سکتے ہیں جن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمر کیمپ میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی 25 جون تک اپنے اپنے ناموں کا اندراج فون نمبر 0321-5354000 پر کروا سکتے ہیں۔ مطاہر سہیل نے مزید کہا کہ اس سمر کیمپ سے سکول کالجز کے طلباءو طالبات کو سیکھنے کا موقع ملے گا اور یہ نوجوان اس کیمپ کے دوران فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ سمر کیمپ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لگایا جا رہا ہے۔