اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں8  روپے اضافے کی سفارش کر دی

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں8  روپے اضافے کی سفارش کر دی
کیپشن: Image source: Twitter

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، اوگرا نے پیٹرولیم ذویژن کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی جو سمری بھیجی ہے اس میں آٹھ روپے کے اضافے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے اور 53 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے ننانوے پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 69 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں ایک روپے 68 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔