انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 312 رنز کا ہدف دے دیا

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 312 رنز کا ہدف دے دیا
کیپشن: Image Source: Cricket World Cup Twitter

لندن: انگلینڈ نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو جیتتنے کے لیے 312 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے ہی اوور میں اسپنر عمران طاہر نے انگلش اوپنر بیئرسٹو کو آوٹ کر دیا۔ جنوبی افریقہ نے بہت نپی تلی باولنگ کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی انگلش بلے باز کو کھل کر شاٹس کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

انگلینڈ کی طرف سے چار بلے بازوں نے ففٹی اسکور کی، جس میں اوپنر روئے کے 54، روٹ کے 51، کپتان مورگن کے 57 جبکہ سٹروک کے شاندار 89 رنز شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے عمران طاہر اور ربادا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ نگیدی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔