وزیر اعظم عمران خان کا قوم کے نام اہم پیغام

وزیر اعظم عمران خان کا قوم کے نام اہم پیغام
کیپشن: Image Source : Facebook IK

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نامی اکاﺅنٹس اور پراپرٹی رکھنے والے اپنے اثاثے ڈیکلیر کرکے ملک وقوم کی خدمت کریں ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہو سکتا ہے کہ 22کروڑ عوام کا بوجھ صرف ایک فیصد لوگ اُٹھائیں ،انہوں نے کہا 22کروڑ عوا م میں سے صرف ایک فیصد لوگ ٹیکس ادا کرتے ہیں ،جب تک عوام ٹیکس ادا نہیں کرے گی ریاست عوام کی خدمت نہیں کر سکتی۔

اثاثوں کی ڈیکلریشن سکیم سب سے آسان سکیم ہے اپنے اثاثے ڈیکلیر کریں ،اداروںکے پاس ملک سے باہر اور اندر تمام جائیدادوں کی تفصیلات آگئیں ہیں ،آپ تمام لوگ اپنے اثاثوں کو ڈیکلیر کر کے ملک کی خدمت کریں ،آئندہ آپ کو کبھی کوئی تنگ نہیں کرے گا ،عوام کے پاس صرف 30جون تک کی مہلت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا میں گارنٹی دیتا ہوں کہ آپ کا پیسا ملک پر خرچ ہو گا ،چوری نہیں ہوگا ،عمران خان نے کہا بے نامی اکاﺅنٹس اور پراپرٹی رکھنے والوں کے پاس یہ موقع ہے کہ اپنے اثاثے ڈیکلیئر کریں ،انہوں نے کہا کہ ہم بچوں کا مستقبل ٹھیک اور ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کر سکتے ہیں ،بے نامی اثاثے ڈیکلیر ہوں تو ہم اپنے غریب لوگوں کو اوپر اٹھا سکتے ہیں ۔