انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 104 رنز سے شکست دے دی

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 104 رنز سے شکست دے دی
کیپشن: ٰImage Source: Cricket World Cup Twitter

لندن: انگلینڈ نے ورلڈ کپ 2019 کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو آوٹ کلاس کر دیا اور 104 رنز سے شکست دے دی۔

312 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 39.5 اوورز میں صرف 207 رنز اسکور کر سکی، انگلینڈ نے شاندار باولنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا، جنوبی افریقہ کی طرف سے صرف ڈی کوک 68 اور ڈسن 50 رنز بنا سکے، باقی تمام بلے باز بری طرح ناکام ہوئے۔ آرچر نے تین، پلنکٹ اور سٹوکس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، آرچر نے ثابت کر دیا کہ وہ سچ میں انگلینڈ ٹیم میں ایکس فیکٹر ہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو جیتتنے کے لیے 312 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جو کہ اس کی مضبوط بیٹنگ لائن کو دیکھتے ہوئے کم محسوس ہو رہا تھا۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پہلے ہی اوور میں اسپنر عمران طاہر نے انگلش اوپنر بیئرسٹو کو آوٹ کر دیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے بہت نپی تلی باولنگ کا مظاہرہ کیا تھا اور کسی بھی انگلش بلے باز کو کھل کر شاٹس کھیلنے کا موقع نہیں دیا تھا۔

انگلینڈ کی طرف سے چار بلے بازوں نے ففٹی اسکور کی، جس میں اوپنر روئے کے 54، روٹ کے 51، کپتان مورگن کے 57 جبکہ سٹروک کے شاندار 89 رنز شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے عمران طاہر اور ربادا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ نگیدی نے تین وکٹیں حاصل کیں تھیں۔