اقوام متحدہ: کانگو میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاکستانی سپاہی کو خراج عقیدت

اقوام متحدہ: کانگو میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاکستانی سپاہی کو خراج عقیدت
کیپشن: پاکستانی سپاہی عامر اسلم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈگ ہیمر سکوڈ ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا گیا۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آئی ایس پی آر

راولپنڈی:  یورپی یونین نے بھی اقوام متحدہ امن مشنر میں پاک فوج کی خدمات کا بھرپور اعتراف کیا ہے۔ کانگو میں جام شہادت نوش کرنے والے پاکستانی سپاہی عامر اسلم کو ڈگ ہیمر سکوڈ ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔

 اقوام متحدہ امن مشنر میں پاک فوج کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں کانگو میں جام شہادت نوش کرنے والے پاکستانی سپاہی عامر اسلم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈگ ہیمر سکوڈ ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ امن مشنز کی تقریب میں یورپی یونین نے پاک فوج کی خدمات کا بھرپور اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن مشنز میں سب سے زیادہ کردار ادا کرنے والا ملک ہے۔ اقوام متحدہ امن مشنز میں پاکستانی خواتین کا کردار بھی قابل فخر ہے۔ 

جاپان کے سفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام خط میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امن مشن میں طویل اور تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے۔ امید ہے پاکستان مستقبل میں بھی امن مشنز میں شاندار خدمات پیش کرتا رہے گا۔