شادی کے بعد آپکی نیند آپ کی نہیں بلکہ بچوں کی ہوجاتی ہے ‘ ثناء

شادی کے بعد آپکی نیند آپ کی نہیں بلکہ بچوں کی ہوجاتی ہے ‘ ثناء

لاہور:فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ شادی سے پہلے نیند آپ کی اپنی ہوتی ہے لیکن شادی کے بعد آپ کی نیند آپ کی نہیں بلکہ بچوں کی ہوجاتی ہے ،شادی کے بعد احساس ذمہ داری بڑھ جاتا ہے اوریہی زندگی کی خوبصورتی ہے۔ 


ثنا نے کہا کہ شادی سے پہلے میں اپنی مرضی سے سوتی او ر کوئی مجھے میری مرضی کے بغیر جگاتا نہیں تھا لیکن شادی کے بعد تمام معمولات بدل گئے اور اب تو بچوں کے لئے الارم سے پہلے آنکھ کھل جاتی ہے ۔

شادی کے بعد بچے آپ کی ترجیح ہوتے ہیں اور والدین اپنے بچوں کے لئے حساس ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے دیکھا ہے کہ شادی کے بعد احساس ذمہ داری بڑھ جاتا ہے ار یہی زندگی کی خوبصورتی ہے جسے انجوائے کرنا چاہیے ۔