بھارت سے مذاکرات کشمیرکے شہدا کے خون سے غداری ہوگی ،عمران خان

بھارت سے مذاکرات کشمیرکے شہدا کے خون سے غداری ہوگی ،عمران خان
سورس: file photo

اسلام آباد ، وزیراعظم عمران خان نے  بھارت سے تعلقات کو بہتر کرنا کشمیری شہدا کے خون سے غداری قرار دے دیا۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ بھارت 5 اگست 2019 کا اقدام واپس لے تو بات چیت ہوسکتی ہے۔وزیراعظم عمران خان آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ پروگرام میں  براہ راست شہریوں کے سوالات کے جواب دے رہے تھے ۔

وزیراعظم عمران خان انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، اِس وقت بھارت سے تعلقات بہتر کرنا کشمیری شہدا کے خون سے غداری ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے، محنت کے بعد انسان اوپرجاتا ہے، مشکل وقت میں حکومت ملی، کبھی کسی حکومت کو اتنے مسائل نہیں ملے جتنے ہمیں ملے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ قوم کوپہلے دن ہی کہا تھا کہ مشکل وقت سے گزرنا پڑے گا،  جب تک آمدنی نہیں بڑھتی مشکل وقت سے گزرنا پڑے گا، مہنگائی اور بیروزگاری،لوگوں کی یہ دو ہی مشکلات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں پاکستان میں ایف بی آر کی تاریخی کولیکشن ہوئی ہے ۔