ن لیگ کے رہنمارکن پنجاب اسمبلی انتقال کرگئے

ن لیگ کے رہنمارکن پنجاب اسمبلی انتقال کرگئے
سورس: file photo

لاہور، مسلم لیگ ن کے رہنما اوررکن پنجاب خوش اختر سبحانی انتقال کرگئے ۔ 

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے رکن اسمبلی کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ  خوش اختر سبحانی دو ہفتوں سے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق خوش اختر سبحانی جگر اور گردے کے عارضے میں مبتلا تھے۔

خوش اخترسبحانی پنجاب اسمبلی کی نششست پی پی 38 سیالکوٹ سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔