ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بجلی جانے کو ن لیگ کی سازش قرار دے دیا

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بجلی جانے کو ن لیگ کی سازش قرار دے دیا
سورس: file photo

فیصل آباد ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بجلی جانے کو مسلم لیگ (ن) کی سازش قرار دے دیا۔

فردوس عاشق اعوان کی فیصل آباد ضلع کونسل ہال میں پریس کانفرنس کے دوران بجلی چلی گئی تو انہوں نے اسے ن لیگ کی سازش قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سازش کے پیچھے ن لیگ کی باقیات بیٹھی ہوئی ہے، یہ حکومت کو فیل کرنے کی حکمت عملی ہے۔ 

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ گند پھیلانے والے کہیں پر بھی صفائی برداشت نہیں کرسکتے لیکن یہ سن لیں بجلی آن کریں یا آف ہم ہر حال میں اپنا کام کریں گے۔