امام مسجد کے حافظ قرآن 15 سالہ بیٹے سے اجتماعی زیادتی

امام مسجد کے حافظ قرآن 15 سالہ بیٹے سے اجتماعی زیادتی
سورس: file photo

بھکر,امام مسجد کے حافظ قرآن 15 سالہ بیٹے سے 5 اوباشوں کی اجتماعی زیادتی کا واقعہ ،ملزم فرار ہوگئے 

 بھکر کے علاقے تھانہ صدر کی حدود  میں مبینہ طور پر 15 سالہ حافظ قرآن لڑکے کو 5 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ۔ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

امام مسجد نے تھانہ صدر میں 3 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

امام مسجد نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر میرے بچے کو اغوا کیا اور اسے اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بنایا، اور زیادتی کے بعد بھی میرے بیٹے کو اغوا کرکے رکھا۔

 دوسری جانب ڈی پی او طاہر الرحمن کا کہنا ہے کہ پولیس نے 3 نامزد 2 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، اور مرکزی ملزم رضوان گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، گرفتار ملزم کی مدد سے باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔