کوہاٹی گیٹ میں کونسلر کے گھر کے باہر بارودی مواد کا دھماکا، متعدد افراد زخمی

کوہاٹی گیٹ میں کونسلر کے گھر کے باہر بارودی مواد کا دھماکا، متعدد افراد زخمی

پشاور: کوہاٹی گیٹ میں کونسلر کے گھر کے باہر بارودی مواد کا دھماکا ، دھماکے سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد گھر کے گیٹ کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے گھر کے گیٹ کو نقصان ہوا اور ساتھ ہی قریبی مکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقوں کو گھیرے میں لیا اور تحقیقات شروع کر دی ۔ جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا جائے گا کیونکہ زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

ادھر ، خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں