وزیر اعظم شہباز شریف کل 3 روزہ دورہ ترکی کیلئے روانہ ہوں گے

وزیر اعظم شہباز شریف کل 3 روزہ دورہ ترکی کیلئے روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کل 3 روزہ دورہ ترکی کیلئے روانہ ہوں گے ۔ وزیراعظم ترک صدر کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ترکی کا دورہ کریں گے ۔ شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں دو طرفہ امور ، تجارت اور سرمایہ کاری پر گفتگو ہوگی ۔

خیال رہے کہ پاکستان کے ترکی کیساتھ اچھے تعلقات ہیں ، اس لیے دونوں اسلامی ممالک مشکل گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کے کام آتے رہے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں