عمران خان اور آصف زرداری نے لیک آڈیو کی تردید نہیں کی: مراد علی شاہ

عمران خان اور آصف زرداری نے لیک آڈیو کی تردید نہیں کی: مراد علی شاہ

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے لیک آڈیو کی تردید نہیں کی۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور آصف زرداری کی لیک آڈیو کو درست سمجھتا ہوں اور دونوں نے اس کی تردید بھی نہیں کی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تقریر میں اسلامی ٹچ دیتے ہیں کلمہ پڑھ کر کہہ دیں کہ انہوں نے ملک ریاض سے رابطہ نہیں کیا، شاہ محمود قریشی نے آڈیو کی تردید کی کیا وہ اس موقع پر موجود تھے؟ 
انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اور انتخابی اصلاحات بلز پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن میں پاس کئے گئے جبکہ صدر مملکت کا عہدہ قابل احترام ہے لیکن اب صدر مملکت اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عارف علوی پی ٹی آئی کے ورکر نہ بنیں کیونکہ آئین کے مطابق صدر وزیراعظم کی تجویز پر عمل کرنے کا پابند ہے اگر10 روزبعد تک وزیراعظم کی تجویز نہیں مانی جاتی تو آئین کے مطابق اس تجویز پر عملدرآمد شروع ہو جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں