پاک، بھارت آبی تنازعات پر 2 روزہ مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

پاک، بھارت آبی تنازعات پر 2 روزہ مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

نئی دہلی: پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر 2 روزہ مذاکرات آج سے نئی دہلی میں شروع ہوں گے، یہ پاک، بھارت آبی مذاکرات کا 118 واں اجلاس ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کی سربراہی میں ڈی جی محکمہ موسمیات، محکمہ آب پاشی، نیسپاک اور وزارت خارجہ کے نمائندے پر مشتمل وفد مذاکرات کیلئے گزشتہ روز واہگہ کے راستے بھارت پہنچا تھا۔ 
انڈس واٹر کمشنر اور وفد کے سربراہ سید مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دریائے چناب پر بھارت کے 3 بڑے پروجیکٹس پر اعتراض ہے اور ان مذاکرات میں سیلاب کی پیشگی اطلاع پر بات چیت بھی کی جائے گی۔ 
مہر علی شاہ نے کہا کہ مارچ میں پاک، بھارت انڈس واٹر کمشنر کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا جبکہ پاک، بھارت آبی مذاکرات کا 118 واں اجلاس نئی دہلی میں ہورہا ہے۔

مصنف کے بارے میں