سری لنکن کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی میزبانی چھوڑنے کیلئے تیار

سری لنکن کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی میزبانی چھوڑنے کیلئے تیار

کولمبو: ملک میں جاری شدید معاشی بحران کے باعث سری لنکن کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی میزبانی چھوڑنے کیلئے تیار ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ملک میں ایشیا کپ کا نہ ہونا اچھی بات نہیں لیکن موجودہ معاشی بحران میں میزبانی کسی دوسرے ملک کو دینا ہی ٹھیک لگ رہا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے کرکٹ بورڈ جلد ایشین کرکٹ کونسل سے ایشیا کپ کی منتقلی کی درخواست کرے گا ۔ سری لنکا کے دستبردار ہونے کی صورت میں ایشیا کپ ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات یا بنگلہ دیش منتقل ہو جائے گا ۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر ایشیا کپ سری لنکا سے کسی دوسرے ملک منتقل ہوتا ہے تو اُن کا بورڈ اس کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہے ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کا آسٹریلیا اور پاکستان کی ساتھ دو طرفہ سیریز منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جبکہ بھارت کا سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ سے قبل 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا ارادہ ہے ۔

مصنف کے بارے میں