وزیراعظم شہباز شریف کا آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس

وزیراعظم شہباز شریف کا آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزیروں اور وزارتوں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں بڑھنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزارتوں اور وزرا سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملک بھر میں آٹے کی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق بنانے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ 
وزیراعظم نے فوڈ سیکیورٹی، صنعت کی وزارتیں اور متعلقہ محکموں کو احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ آج ہی پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، حکومتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ 
دوسری جانب وزیر اعظم سستا آٹا سکیم میں گندم چوری میں ملوث فلور ملز کے خلاف پنجاب بھر میں کریک ڈاﺅن شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت صوبائی محکمہ خوراک نے سرپرائز چیکنگ، سرکاری گندم میں خوردبرد، کم آٹا فراہمی، بے ضابطگیوں اور کرپشن میں ملوث 80 سے زائد فلور ملز کو شوکاز نوٹس جاری کئے۔ 
ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں بہاولپور ڈویژن میں 28 ،لاہور میں 6 ،راولپنڈی میں 17 ،گوجرانوالہ میں 7 جبکہ رحیم یار خان میں 8 فلورملز کیخلاف کی گئیں اور متعدد فلور ملز کا کوٹہ معطل کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں