باہر نہیں بیٹھ سکتے : پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا استعفے واپس لینے پر غور 

باہر نہیں بیٹھ سکتے : پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا استعفے واپس لینے پر غور 
سورس: Twitter

پشاور : پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کا فیصلہ کرکے استعفے واپس لینے پر غور شروع کردیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پشاور میں ہونے والے کور کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے اراکین نے کہا کہ اگر اسمبلی ڈیڑھ سال چلی تو ہم سے باہر نہیں بیٹھا جائے گا لہٰذا ہمیں استعفے واپس لے کر اسمبلی میں جانا چاہیے۔ 

اراکین کی تجویز سن کر سابق وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ سینئر قیادت سے مشاورت پر چھوڑ دیا ۔

مصنف کے بارے میں