190 ملین پاؤنڈ کیس: شیخ رشید، فواد چوہدری اور پرویز خٹک نیب میں طلب

190 ملین پاؤنڈ کیس: شیخ رشید، فواد چوہدری اور پرویز خٹک نیب میں طلب
سورس: File

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب راولپنڈی نے شیخ رشید، فواد چوہدری اور پرویز خٹک کو آج طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو آج 11 بجے جبکہ فواد چوہدری کو آج 12 بجے نیب میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔  گزشتہ ہفتے بھی شیخ رشید طلبی کے نوٹس کے باوجود نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ 

نیب راولپنڈی نے فواد چوہدری اور شیخ رشید کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بطورگواہ طلب کیا ہے۔

نیب راولپنڈی نے اسد عمر کو بھی 31 مئی کو طلب کر رکھا ہے۔

مصنف کے بارے میں