ماں کو  دوسری شادی کے لیے  بچوں کے بالغ ہونے کا انتظار کرنا چاہیئے: سینئر صحافی 

ماں کو  دوسری شادی کے لیے  بچوں کے بالغ ہونے کا انتظار کرنا چاہیئے: سینئر صحافی 

لاہور : سینئر صحافی و تجزیہ کار حسن نثار نے دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے بچے ہیں تو آپ کو  اپنے بچوں کے بالغ ہونے کا انتظار کرنا چاہیئے۔

حسن نثار سے ایک شخص  نے بشریٰ انصاری کا حوالہ دیتے ہوئے دوسری شادی کے بارے میں ایک سوال پوچھا کہ ’اگر میاں بیوی کی آپس میں نہیں بنتی تو ساری زندگی ایک روگ کے ساتھ گزارنے سے کیا یہ بہتر نہیں کہ ایسا فیصلہ کرلیا جائے جو بشریٰ انصاری صاحبہ نے کیا؟‘

سینئر صحافی نے کہا کہ بشریٰ انصاری نے دوسری شادی زندگی میں بہت سی مشکلات دیکھنے اور انتظار کرنے کے بعد کی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اداکارہ نے پہلے اپنے بچوں کی پرورش کی اور پھر اپنی زندگی کے بارے میں ایک صحیح فیصلہ لیا۔

حسن نثار نے  دوسری شادی کے بارے میں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے بچے ہیں تو آپ کو بھی بشریٰ انصاری کی طرح اپنے بچوں کے بالغ ہونے کا انتظار کرنا چاہیئے۔ 

خیال رہے سینئر صحافی حسن نثار کا کہنا ہے کہ جو ماں اپنے بچوں کو چھوڑ کر عاشق کے ساتھ بھاگ جائے اس کے پاؤں کے نیچے جنت نہیں جہنم ہوتی ہے۔

مصنف کے بارے میں