دل میں درد ہے، نیب کے سامنے پیش نہیں ہوسکتا: عثمان بزدار

دل میں درد ہے، نیب کے سامنے پیش نہیں ہوسکتا: عثمان بزدار
سورس: file

لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دل میں درد ہے آج نیب کے سامنے پیش نہیں ہوسکوں گا۔ 

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  آج بھی نیب میں  پیش نہ ہوئے ۔عثمان بزدار کی جانب سے نیب کو تحریری درخواست ملک اصغر لنگراہ ایڈوکیٹ نے جمع کروا دی گئی ۔

درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ میں پہلے ہی سوالنامے اور اثاثہ جات سے متعلق پر فارمے کا تفصیلی جواب جمع کر ا چکا ہوں۔فی الوقت دل کی تکلیف میں مبتلا ہوں جسکی وجہ سے ڈاکٹرز نے تین ہفتے کا مکمل بیڈ ریسٹ تجویز کیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ   استدعاہے کہ میری صحت کی خرابی کو مدنظر رکھتے ہوئے ذاتی طور پر پیش ہونے کیلئے مزید وقت دیا جائے۔

مصنف کے بارے میں