روسی تیل  کے آنے سے قیمتیں کم ہوں گی یا نہیں؟

روسی تیل  کے آنے سے قیمتیں کم ہوں گی یا نہیں؟

اسلام آباد:روسی تیل کے آنے سے تیل کی قیمتیں کم ہوں گی  یا نہیں اس بارے میں مصدق ملک نے کہاکہ  اس سے تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔ 

  وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے واضح کیا ہے روسی تیل آنے سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔پاکستان انرجی کانفرنس سے زوم پر خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا روسی تیل دو ہفتوں میں پاکستان پہنچے گا اور روسی تیل کے زیادہ کارگوز آئیں گے تو ملک میں قیمت کم ہوگی۔

 وزیر مملکت کا کہنا تھا دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے۔ کوشش ہے پابندیوں سےبچیں اور توانائی کی ضروریات بھی پوری ہوں۔ انہوں نے مزید کہا سمندر میں تیل و گیس کی تلاش پر دوبارہ کام شروع کررہے ہیں۔  ملک میں جلد ٹائٹ گیس کی پالیسی لائیں گے،   حکومت گیس کے بند کنووں کو دوبارہ کھولنے پر غور کررہی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ  کوشش ہے بند ہونے والے کنوئوں کی بحالی کے لیے کچھ رعایت دیں۔

مصنف کے بارے میں