بجٹ میں عوام کو ریلیف اور معیشت کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی:شہباز شریف 

 بجٹ میں عوام کو ریلیف اور معیشت کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی:شہباز شریف 

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کی  صدارت  میں صنعتی شعبے کے حوالےسے  بجٹ تجاویز پر اجلاس منعقد ہوا۔  وزیر اعظم نے صنعتکاروں کی طرف سے دی گئی تجاویز کو حتمی شکل دے کر بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے  اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے  کہا   آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دینے اور معیشت کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔  صنعتی شعبے کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات بجٹ کا حصہ ہوں گے، بذات خود یقینی بناؤں گا کہ صنعتی شعبے سے تجاویز بجٹ کا حصہ بنائی جائیں۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے  کہا چھوٹے، بڑے برآمدی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کے درمیان حائل تمام غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کیا جائے، حکومت صنعتوں کو سستی توانائی فراہم کر کے ان کی پیداواری لاگت مزید کم کرے گی، حکومت یہ بھی یقینی بنائے گی کہ بینک چھوٹی صنعتوں کو آسان شرائط پر قرض فراہم کریں، قوموں کی زندگی میں مشکلات آتی ہیں۔
 پاکستانی قوم با ہمت ہے، ہم سب مل کر معاشی مشکل سے بتدریج نکل رہے ہیں۔

 حکومت، پوری قوم، صنعتکار اور کاروباری حضرات مل کر پاکستان کے بہتر حالات کیلئے محنت کر رہے ہیں، گزشتہ حکومت نے دانستہ طور پر ملک میں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کو روکا۔ حکومت بچانے کیلئے آئی ایم ایف معاہدہ توڑا جس کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بالخصوص صنعتوں کو بھگتنا پڑا۔

ان کاکہنا تھا کہ گزشتہ ایک برس شرپسند عناصر نے کبھی لانگ تو کبھی شارٹ مارچ اور دھرنوں سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، 9 مئی کے واقعات نے نہ صرف ملک میں شر پھیلایا بلکہ پاکستان کو شدید معاشی نقصان پہنچایا۔

مصنف کے بارے میں