عمران خان کا جنرل باجوہ کو فون، فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد

عمران خان کا جنرل باجوہ کو فون، فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے جنرل باجوہ کو افواج پاکستان کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے دفاع وطن کے حوالے سے درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔