کراچی:مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی،9اشتہاری ملزم گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی،9اشتہاری ملزم گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں میں پانچ زخمی سمیت 9ملزمان کو گرفتار کر کے دستی بم اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا جبکہ مو من آباد پولیس نے پانچ روز قبل بیوی کو قتل کرنے والا سفاک شو ہر گرفتا کر لیا۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن مومن آباد میں پولیس نے کارروا ئی کر کے ملزم زمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق ملزم نے 5روز قبل اپنی بیوی کو او سی قتل کیا تھا ۔ ملزم کے خلاف مقد مات درج کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دوملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے منشیات اور چھینی گئی مو ٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ ادھر کو رنگی انڈیسٹر یل ایر یا اور نیو کراچی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 4 ذخمی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ، لیپ ٹاپ اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ،، پولیس کے مطابق ملزمان علاقے میں ڈکیتوں کی واردا تیں کرتے تھے۔اقبال مارکیٹ پولیس نے کارروا ئی کر کے ملزم شوکت کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے کلاشنکوف ، بال بم اور بارودی مواد برآمد کر لیا ۔ملزم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں