آزادی کشمیر کا نیا ترانہ ریلیز ،مقبولیت کے نئے ریکارڈ

آزادی کشمیر کا نیا ترانہ ریلیز ،مقبولیت کے نئے ریکارڈ

'ترانہ آزادی کشمیرکے پروڈیوسر عمر احسن کا کہنا ہے کہ اس ترانے کے اپ لوڈ کرنے کے 48 گھنٹوں کے اندر ہی ہزاروں لوگوں نے اِسے دیکھا اور شیئر بھی کیا۔ ترانے میں علی عظمت، عمیر جسوال اور علیشا جیسے پاکستانی گلوکاروں نے حصہ لیا۔ لیکن کئی دیگر گلوکاروں نے بھارت میں اپنے مداحوں کی تعداد کھونے کے خوف سے اس میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔
گلوکار عمیر جسوال کا کہنا ہے جب انھوں نے اس ترانے کے بارے میں انکشاف کیا کہ اس وقت سے اب تک بھارت کے تقریباً ان کے 10 ہزار فیس بک مداح ان سے دور ہو گئے ہیں۔