ممبئی کی درگاہ حاجی علی میں خواتین کو داخلے کی اجازت

ممبئی کی درگاہ حاجی علی میں خواتین کو داخلے کی اجازت

ممبئی :بھارت کے شہر ممبئی میں خواتین کا ایک گروپ حاجی علی درگاہ کے اندرونی مزار میں چارسال بعد داخل ہوگیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اگست میںممبئی ہائی کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں کہا تھاکہ ٹرسٹ کی جانب سے خواتین کے مزار میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ آئین کی خلاف ورزی اور خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک ہے لہٰذا خواتین کو اجازت دی جائے۔
بعد ازاں حاجی علی درگارہ ٹرسٹ نے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تاہم گزشتہ ماہ اس پابندی کو ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ 2011میں عورتوں کو مزار کے اندر جانے کی اجازت تھی لیکن بعد میں ٹرسٹ نے اس پر پابندی عائد کر دی تھی۔
ٹرسٹ کا موقف تھا کہ خواتین کو صوفی مردوں کے مزاروں کو چھونے کی اجازت دینا ’گناہ‘ ہے۔