بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی، غریبوں پر اطلاق نہیں ہوگا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی، غریبوں پر اطلاق نہیں ہوگا

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ نیو نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 60پیسے فی یونٹ کمی کر دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی اکتوبر کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی لیکن اس کا اطلاق غریبوں پر نہیں ہوگا۔

نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 4روپے 72پیسے رہی تاہم اکتوبر میں صارفین سے 7روپے 33پیسے فی یونٹ وصول کیا گیا ۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ا طلاق 300سے کم اور یونٹ استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔