مصر میں آپریشن کے دوران سیلفی لینے پر ڈاکٹرسمیت عملہ معطل

قاہرہ: مصر میں آپریشن کے دوران سیلفی لینے پر ڈاکٹر سمیت عملے کو معطل کردیا گیا ہے۔

مصر میں آپریشن کے دوران سیلفی لینے پر ڈاکٹرسمیت عملہ معطل

قاہرہ: مصر میں آپریشن کے دوران سیلفی لینے پر  ڈاکٹر سمیت عملے کو معطل کردیا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصر کی شمالی صوبےالبحیرہ میں آپریشن کے دوران مرد گائناکالوجسٹ ڈاکٹر کو سیلفی لینا مہنگا پڑگیا، ڈاکٹر نے دوران آپریشن دیگر اسٹاف ممبران کے ساتھ سیلفی لی اور فیس بک پیج پر لگادی جس کے بعد لوگوں کی جانب سے شدید تنقید دیکھنے میں آئی تاہم ڈاکٹر نے بعد میں سیلفی تو ہٹالی لیکن ڈاکٹر کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔

واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد صوبائی وزیر صحت نے ڈاکٹر کو طلب کرکے وضاحت طلب کی جس پر ڈاکٹر نے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیلفی لینے سے پہلے مریضہ سے اجازت لی تھی. دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سیلفی لینے پر ڈاکٹر سمیت دیگر عملے کو بھی معطل کیا گیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔