بچوں کے نصاب سے متعلق سوال، شلپا سیٹھی کا حیران کن جواب

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنے حسن کے جلوے ہر سو بکھیرے ہیں

 بچوں کے نصاب سے متعلق سوال، شلپا سیٹھی کا حیران کن جواب

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنے حسن کے جلوے ہر سو بکھیرے ہیں۔ تاہم انھوں نے قابلیت میں کبھی کوئی قابل ذکرکام شاید نہیں کیا۔ جب شلپا سیٹھی سے بچوں کے نصاب سے متعلق سوال کیا تو شلپا کا جواب حیران کن تھا۔ انھوں نے کہاکہ لارڈ آف دی رنگز اورہیری پورٹر جیسی کتابیں بچوں کے نصاب میں شامل ہونی چاہئے۔شلپا کا مزید کہناتھاکہ اس نوعیت کی کتابوں سے بچوں کریٹو ہوتے ہیں  اور کسی چیز کو محسوس کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتاہے۔ انھوں نے کہاکہ لٹل وومن جیسی کتابیں بھی کم عمری سے ہی خواتین کی عزت کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

انھوں نے اس پر ہی بس نہ کی بلکہ یہ بھی کہہ دیا کہ اینیمل فارم کو بھی نصاب میں شامل کرنا چاہئے تاکہ بچوں کو جانوروں سے محبت کا ترغیب مل سکے۔جارج اورول کی کتاب میں حکومت کی ناروا پالیسیوں اور عوام میں قابو کرنے کے حوالے سے باتیں درج ہیں۔ تاہم شلپا کا اس کتاب کا حوالہ دینا انتہائی بھونڈا اور بے تکا انداز تھا۔ٹوئٹر پر بھی شلپاء کے انداز بیان پر خوب تنقید کی گئی اور شلپا شیٹھی ریووزکے نام سے ٹرینڈ بہت مقبول ہوا۔

مصنف کے بارے میں