نعیم بخاری اور کترینہ کیف کا کیا تعلق ہے؟

نعیم بخاری نے پانامہ کیس پر بات سے انکار کیا اورخوب جگتیں لگائیں

نعیم بخاری اور کترینہ کیف کا کیا تعلق ہے؟

اسلام آباد: معاملہ پانامہ کا ہے مگر قطری شہزادے کے بجائے کترینہ کیف کا ذکرنکل آیا۔پانامہ کا مقدمہ قطری شہزادے سے کترینہ کیف تک پہنچ گیا۔نعیم بخاری نے پانامہ کیس پر بات سے انکار کیا اورخوب جگتیں لگائیں۔صحافی نے کہاکہ قطری شہزادہ نہیں تو کترینہ پر بات کرلیں۔نعیم بخاری نے جواب دیاکہ بہت دن ہوگئے، کترینہ سے ملا نہیں۔

 وصالِ کترینہ میں تڑپتے نعیم بخاری نے کہاکہ صحافی کوئی بھی تدبیر کرلیں، مقدمے کی بات میڈیا میں نہیں کریں گے۔غزل گائیک طاہرہ سید کے سابق شوہرنعیم بخاری سے صحافی نے یہ بھی سوال کیا کہ قطری شہزادے کے بعد کہیں عدالت کو کترینہ کوخط تونہیں آجائے گا۔افتخار محمد چوہدری کو دوہزار سات میں کھلا خط لکھ کر شہرت پانے والے نعیم بخاری اٹھارہ جون دوہزار سولہ کو پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔

مصنف کے بارے میں