نسیم وکی اور نرگس کا کردار مشکوک ہے، قسمت بیگ کی بہنوں کا الزام

اسٹیج اداکار نسیم وکی اور نرگس کا کردار مشکوک ہے ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔

 نسیم وکی اور نرگس کا کردار مشکوک ہے، قسمت بیگ کی بہنوں کا الزام

لاہور :  ہربنس پورہ کے علاقے میں چند روز قبل قتل ہونےو الی سٹیج اداکارہ حناءبیگ المعروف قسمت بیگ کے قاتلوں کو پولیس گرفتار کرنے میں تاحال ناکام رہی ہے ۔ اداکارہ قسمت بیگ کی بہنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اسٹیج اداکار نسیم وکی اور نرگس کا کردار مشکوک ہے ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے قتل کی تفتیش کے حوالے سے اداکارہ کے اہلخانہ جن افراد کی نشاندہی کریں گے ان کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے سیکرٹری علی بٹ، سابق گن مین وڈرائیور ابراہیم سمیت چار افراد کو مشکوک قرار دیتے ہوئے شامل تفتیش کررکھا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد سے تفتیش کی جارہی ہے جلد ہی قتل کے اصل محرمات سامنے آجائیں گے۔

مصنف کے بارے میں