یورپ میں جعلی اشیا فروخت کرنے والی 4500 ویب سائٹس بند، 12 افراد گرفتار

 یورپ میں جعلی اشیا فروخت کرنے والی 4500 ویب سائٹس بند، 12 افراد گرفتار

لندن : یورپ میں مسروقہ اور جعلی اشیا فروخت کرنے والی ساڑھے چار ہزار ویب سائٹس بند کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب ہالینڈ کی پولیس نے مسروقہ اشیاکا کاروبار کرنے کے الزام میں بارہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یورو پول اور یورپی پولیس کی ایجنسیوں کے بیان میں کہاگیا کہ جعل ساز جانتے ہیں کہ انٹرنیٹ پر اشیا فروخت کرنے کے لامحدود مواقع ہیں اور وہ اس کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

یورو پول نے کہا کہ ان ویب سائٹس پرمہنگا سامان، کھیلوں کا سامان، سپیئر پارٹس، الیکٹرانک اشیا، دوائیں اور مہنگے برانڈز کا میک اپ سب کچھ ہی فروخت کیا جا رہا تھا۔ دوسری جانب ہالینڈ کی پولیس نے مسروقہ اشیا کا کاروبار کرنے کے الزام میں بارہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مصنف کے بارے میں