ہم نیا ایجنڈا لائیں گے جو پاکستان کیلیے مکمل عملی ترقی پسند پلیٹ فارم ہوگا، بلاول بھٹو

پورے ملک میں ضلعی تنظیم نو سے گزر رہے ہیں ۔لاہورمیں آج نئی پیپلز پارٹی جنم لے رہی ہے۔ہم نیا ایجنڈا لائیں گے جو پاکستان کیلیے مکمل عملی ترقی پسند پلیٹ فارم ہوگ

ہم نیا ایجنڈا لائیں گے جو پاکستان کیلیے مکمل عملی ترقی پسند پلیٹ فارم ہوگا، بلاول بھٹو

لاہور: پیپلز پارٹی کا 49ویں  یوم تاسیس پر  بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  لاہور ،لاہور ہے اور بے نظیر بے نظیر تھی۔لاہور داتا کی نگری ہے اور پاکستان کی دھڑکن ہے۔لاہور نے پیپلز پارٹی  اور بے نظیر کو بے پناہ محبت دی ہے۔آپ سب کو بلاول ہاؤس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔1986 میں لاہور نے میری ماں کو پناہ دی تھی۔ہم نے انقلاب کے لئے لاہور کو منتخب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج کا ہوم تاسیس جہانگیر بدر کے نام کرتا ہوں۔بےنظیربھٹونےکسی چوک پردھرنادیانہ کسی ریاستی ادارےکونشانہ بنایا.دنیامیں ایسی کونسی عورت ہےجس نےاتنی کم عمرمیں آمروں کامقابلہ کیا۔بے نظیر اگر راولپنڈی میں دھرنا دیتی تو کیا ہوتا؟بےنظیربھٹو نےکسی چوک میں دھرنا نہیں دیا،کسی کو گالی نہیں دی۔محترمہ صرف سیاستدان نہیں ایک بے نظیر لیڈر تھیں۔بےنظیربھٹو نےکسی چوک میں دھرنا نہیں دیا،کسی کو گالی نہیں دی۔پیپلزپارٹی ہر دور میں ابھر کر سامنے آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ اور انٹراپارٹی الیکشن کی طرف بڑھ رہے ہیں۔پیپلزپارٹی  کیلئے نیا ایجنڈا لے کر آئیں گے۔پورے ملک میں ضلعی تنظیم نو سے گزر رہے ہیں ۔لاہورمیں آج نئی پیپلز پارٹی جنم لے رہی ہے۔ہم نیا ایجنڈا لائیں گے جو پاکستان کیلیے مکمل عملی ترقی پسند پلیٹ فارم ہوگا۔کیسا انصاف ہے کہ شہید بھٹو کیلیے پھانسی اور شہید محترمہ کے قاتلوں کیلیے آزادی؟کیسا انصاف ہے کہ وزیراعظم کے شاہی خاندان کیلیے ایمنسٹی ؟یوسف رضا گیلانی کو صرف ایک خط نہ لکھنے پر نا اہل کیاجائے،پاناما اسکینڈل دنیا کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔