آئندہ چند ہفتوں میں کراچی آؤں گا، ڈاکٹرعشرت العباد

سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے کہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں کراچی آوں گا اور کراچی اوراس کے شہریوں کوبہت یاد کررہا ہوں

آئندہ چند ہفتوں میں کراچی آؤں گا، ڈاکٹرعشرت العباد

دبئی: سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے کہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں کراچی آؤں گا اور کراچی اوراس کے شہریوں کوبہت یاد کررہا ہوں۔سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدرآصف علی زرداری سے فون پررابطہ ہوا ہے. آصف علی زرداری نے خیرسگالی کے طورپرفون کیا. سابق صدرنے خیریت دریافت کی جب کہ سابق صدرسے کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی۔سابق گورنرنے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں کراچی آوں گا اور کراچی اور اس کے شہریوں کو بہت یاد کررہا ہوں. قیامِ امن میں عسکری اور سیاسی قیادت کا کردار قابل رشک ہے اور اللہ سے دعا ہے کہ ملک میں امن قائم رہے.