مسیحی جوڑے نے اسلام قبول کرلیا

تحصیل ڈسکہ کے علاقہ جیسر والہ میں اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کر مسیحی جوڑے نے اسلام کی حقانیت سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا

مسیحی جوڑے نے اسلام قبول کرلیا

سیالکوٹ : تحصیل ڈسکہ کے علاقہ جیسر والہ میں اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کر مسیحی جوڑے نے اسلام کی حقانیت سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ایبٹ آباد کی رہائشی عائشہ بی بی جو کہ ڈسکہ کے موضع جیسروالہ میں اپنی پھوپھی کے گھر رہائش پذیر تھی نے گذشتہ روز اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کر جامع مسجد نور مدینہ قاری قمر زمان کی ہاتھ پرکلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا جس کا اسلامی نام عائشہ بی بی رکھا گیا ہے جبکہ اس کے شوہرساجد مسیح نے بھی اس سے قبل اسلام قبول کرلیا تھا جس کا اسلامی نام عبداللہ رکھا گیا اور ان کے بیٹے کا اسلامی نام اسماعیل رکھا گیا ہے مسیحی جوڑے کے قبول اسلام کے موقع پر نمازیوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور ان کے اسلام پر قائم رہنے کیلئے دعا کی گئی ۔