فیس بک کا اپنے صارفین کو مصروف رکھنے کیلئے ایک نیا فیچر متعارف

فیس بک کا اپنے صارفین کو مصروف رکھنے کیلئے ایک نیا فیچر متعارف

نیویارک :  فیس بک نے اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ مصروف رکھنے کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ فیس بک کا یہ گیمنگ فیچر میسنجر ایپ پر دستیاب ہے۔  دنیا کی معروف سوشل ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کے لئے میسنجر ایپ پر گیم کھیلنا ممکن بنا دیا ہے۔فیس بک صارفین میسنجر ایپ استعمال کرتے ہوئے مشہور زمانہ گیمز پیک مین اور سپیس انویڈرز کھیل سکتے ہیں۔ فیس بک کی پالیسی ہے کہ اس کے صارفین میسنجر ایپ پر زیادہ سے زیادہ وقت گزار سکیں۔ فیس بک کا نیا گیمنگ فیچر فی الحال تیس ممالک میں دستیاب ہے۔ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے صارفین اس فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں