فیس بک نے پریزما فلٹرز کو بلاک کردیا

اب فیس بک نے پریزما کو اپنی ایپ کے لائیو ویڈیو تک رسائی کو بلاک کردیا ہے

فیس بک نے پریزما فلٹرز کو بلاک کردیا

لاہور : دنیا بھر میں اپنے منفرد فلٹرز سے تہلکہ مچانے والی فوٹو ایڈیٹنگ ایپ پریزما نے گزشتہ دنوں لائیو فیس بک ویڈیو کے لیے متاثر کن فلٹرز متعارف کرائے تھے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی روز فیس بک نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے لائیو ویڈیو فیچر کے لیے جلد پریزما جیسے فلٹرز سامنے لانے والی ہے۔اب فیس بک نے پریزما کو اپنی ایپ کے لائیو ویڈیو تک رسائی کو بلاک کردیا ہے اور یہ الزام عائد کیا ہے کہ یہ روسی کمپنی اس کام کی نقل کررہی ہے۔

فیس بک نے پریزما کو کہا ' آپ کی ایپ موبائل ڈیوائس یمرے سے ویڈیو اسٹریم کررہی ہے جو کہ پہلے ہی فیس بک ایپ سے ہورہا ہوتا ہے، لائیو ویڈیو اے پی آئی کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کو لائیو ویڈیو مواد دیگر ذرائع جیسے پروفیشنل کیمروں، ملٹی کیمرہ سیٹ اپس، گیمز اور اسکرین کاسٹس وغیرہ سے نشر کرنے کا موقع دیا جائے'۔حیران کن بات یہ ہے کہ فیس بک نے اپنے ایف اے کیو میں کہیں نہیں لکھا کہ لائیو اے پی آئی کو اسمارٹ فون سے کرنے کی اجازت نہیں بلکہ یہ لکھا ہے کہ لوگ فیس بک پر کسی بھی کیمرے کی مدد سے لائیو ویڈیو ارسال کرسکتے ہیں۔

فیس بک ڈویلپرز کو اسپیشل ایفیکٹس جیسے آن اسکرین گرافکس کے استعمال کی اجازت دیتی ہے جو کہ ویسے ہی فلٹرز ہیں جو پریزما میں استعمال ہوتے ہیں۔اس پابندی کا مقصد یہی نظر آتا ہے کہ فیس بک اپنی حریف کمپنی سے مسابقت کو بلاک کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے یہ جواز اختیار کیا گیا ہے۔فیس بک نے حال ہی میں سوشل ویڈیو شیئرنگ کے حوالے سے جارحانہ انداز سے حریف ایپس کو ہدف بنایا ہے اور اس نے اسنیپ چیٹ کے متعدد فیچرز کو اپنی ایپس کا حصہ بنایا ہے۔

مصنف کے بارے میں