سعودی عرب : شدید بارشیں اور سیلاب، سات افراد ہلاک

سعودی عرب : شدید بارشیں اور سیلاب، سات افراد ہلاک

ریاض: سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں سات افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

تین سعودی شہری 'بیشہ'میں اوردو افراد 'باہا' کے علاقے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے جبکہ دو تارکین وطن "القنفذہ "شہر میں آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوئے۔مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں بیسیوں مکان تباہ ہوگئے ہیں یا سیلابی ریلوں میں بہ گئے ہیں۔

سڑکیں زیر آب آگئی ہیں اور کئی گاڑیاں الٹ گئی ہیں۔ملک کے مختلف شہروں میں نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم ہو کررہ گیا ہے۔

محکمہ ٹریفک نے شہریوں اور تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ وہ بارش کے دوران گھروں سے باہر سفر سے گریز کریں۔

مصنف کے بارے میں