امریکا کے 300 کے قریب فوجی ناروے اور روس کی سرحدوں پر تعینات

امریکا کے 300 کے قریب فوجی ناروے اور روس کی سرحدوں پر تعینات

ماسکو: امریکا کے 3 سو کے قریب فوجی اس وقت ناروے اور روس کی سرحدوں پر موجود ہیں،  امریکی میڈیا کے مطابق یہ نئی سرد جنگ کا آغاز ہے.

امریکا اور ناروے کی میرینز ، روسی سرحد کے قریب جنگی مشقیں کر رہے ہیں، جس میں امریکا کے 3 سو فوجی شریک ہیں جبکہ ناروے کے بھی اتنے ہی فوجی شامل ہیں. 
امریکی میڈیا کے مطابق یہ نئی سرد جنگ کا آغاز ہے ۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ناروے میں امریکہ کی میرین فوج تعینات کئے جانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو روس کے خلاف امریکہ کے فوجی اقدامات کا ایک حصہ قرار دیا ہے۔روس نے کہا ہے اس کام سے شمالی یورپ میں امن و استحکام میں اضافہ نہیں ہوگا-

مصنف کے بارے میں