ڈونلڈ ٹرمپ اپنے کاروبار سے ’مکمل طور پر دست بردار‘

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے کاروبار سے ’مکمل طور پر دست بردار‘

نیو یارک: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے اور صدارت پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کی غرض سے اپنا 'کاروبار مکمل طور پر' چھوڑ رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ کہا کہ وہ 15 دسمبر کو نیویارک میں اپنے بچوں کے ہمراہ ایک بڑی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گےجس کے دوران وہ بتائیں گے کہ وہ ملک چلانے پر توجہ مرکوز کرنے اور اسے دوبارہ سے عظیم بنانے کی خاطر اپنا کاروبار مکمل طور پر چھوڑ رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ قانون ایسی کوئی شرط عائد نہیں کرتا، لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ظاہری طور پر بہت ضروری ہے، حالانکہ بطور اُن کے صدر ان کے مختلف کاروباروں کے دوران مفادات کا کسی قسم کا تصادم نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں