" جو کام حکومت نہیں کر سکی وہ فوج نے کر دکھایا"، جاوید ہاشمی

ملتان :سینئر سیا ستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت کو قوم کی غلط فہمیوں کا جواب دینا چاہیے اور تمام فریقین کو احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ فوج ملک کا طاقت ور ترین ادارہ ہے یہاں انہوں نے ثابت کیا کہ جو کام حکومت نہیں کر سکی انہوں نے کر دیا، مصلحت فوج کا کام نہیں۔


 مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ختم نبوت مسلمانوں کے لئے بہت نازک مسئلہ ہے، دھرنا ایک بہت بڑے جذباتی ولولے کا اظہار تھا لیکن دھرنے کو حکومت، فوج اور مولویوں نے مس ہینڈل کیا، وہ نہیں جانتے کہ دھرنے کے پیچھے کون تھا۔

انہوں نے کہا حکومت وقت کو قوم کی غلط فہمیوں کا جواب دینا چاہیے اور تمام فریقین کو احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ دھرنا آخری مرحلہ تھا اگر کچھ ہو جاتا تو حکومت ٹوٹ بھی سکتی تھی۔

فوج اس ملک کا طاقت ور ترین ادارہ ہے یہاں انہوں نے ثابت کیا کہ جو کام حکومت نہیں کر سکی انہوں نے کر دیا اور دھرنا ختم کرا دیا ہے لیکن مصلحت فوج کا کام نہیں ہے۔