سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ایسا کارنامہ جس نے سعودیوں کا نام پوری دنیا میں بلند کر دیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ایسا کارنامہ جس نے سعودیوں کا نام پوری دنیا میں بلند کر دیا

"محمد بن سلمان" 

ریاض : عالمی شہرت یافتہ ٹائم میگزین کی جانب سے ہر سال Person of the Year(سال کی اہم ترین شخصیت) کا ایوارڈ دیا جاتا ہے، اور رواں سال اس ایوارڈ کی دوڑ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سب سے آگے ہیں۔ 
عریبین بزنس کے مطابق پرسن آف دی ایئر ایوارڈ کے لئے پولنگ کا آغاز گزشتہ ہفتے شروع ہوا اور اب تک 14 فیصد ووٹوں کے ساتھ محمد بن سلمان سب سے آگے ہیں۔ یہ ایوارڈ 1927ءسے دیا جارہا ہے، جو ہر سال کسی ایسی شخصیت کو دیا جاتا ہے جو گزشتہ 12ماہ کے دوران عالمی امور پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوئی ہو۔


رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادے کو ملنے والے ووٹ اس سے پہلے ایوارڈ حاصل کرنے والی شخصیات ہلری کلنٹن اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے بھی زیادہ ہیں۔ اس دوڑ میں دوسرے نمبر پر ہیش ٹیگ #Metoo رہا ہے۔ یہ ہیش ٹیگ 2017ءمیں شروع کیا گیا اور اس کا مقصد جنسی جرائم کا نشانہ بننے والوں کو اپنی آواز اٹھانے کا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

تیسرے نمبر پر امریکی فٹ بال سٹار کولن پیپر نک ہیں جنہیں پانچ فیصد ووٹ ملے ہیں۔ ووٹنگ کا عمل تین دسمبر کے روز مکمل ہوجائے گا اور چھ دسمبر کو حتمی نتیجے کا اعلان کردیا جائے گا۔