کینیڈا کا سب سے بڑا تعلیمی ایوارڈ پاکستانی نوجوان کے نام

 کینیڈا کا سب سے بڑا تعلیمی ایوارڈ پاکستانی نوجوان کے نام

لاہور: کچھ لوگوں کو تعلیم حاصل کرنے کا جنون ہوتا ہے اور کینیڈا کا سب سے بڑا تعلیمی ایوارڈ اپنے نام کرنے والے پہلے پاکستانی سلمان چوہدری بھی ایک ایسے ہی نوجوان ہیں جنہیں ارتھ اینڈ اسپیس سائنس میں مسلسل بہترین کارکردگی دکھانے پر کینیڈا کے سب سے بڑے تعلیمی اعزاز، 'کوئینز ایوارڈ' سے نوازا گیا۔

سلمان نے جہاں ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے وہیں ان کے والدین بھی بیٹے کی کامیابی پر بے حد خوش اور نازاں ہیں۔ سلمان چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ اس محنت کو جاری رکھتے ہوئے ترقی کے مزید زینے طے کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں یہ کوئینز ایوارڈ کینیڈا کے دو وزرائے اعظم "کم کیمبل" اور "پیئر ٹروڈو" نے حاصل کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں