وقت کا تقاضا ہے کہ پوری قوم اتحاد کی قوت سے آگے بڑھے، شہباز شریف

وقت کا تقاضا ہے کہ پوری قوم اتحاد کی قوت سے آگے بڑھے، شہباز شریف

 لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان ہماری شناخت ہے اور ہم نے اپنی اس شناخت کو مضبوط سے مضبوط تربنانا ہے۔ محاذ آرائی ملک کیلئے نقصان دہ بھی ہے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ بھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نفاق اور اختلافات سے قومیں اور معاشرے آگے نہیں بڑھتے یہ منزل باہمی اتحاد سے ہی حاصل کی جا سکتی ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ پوری قوم اتحاد کی قوت سے آگے بڑھے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لئے انتھک محنت اور جدوجہد کی ہے۔ حکومتی کاوشوں کے باعث توانائی بحران کے خاتمے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔ پاکستان کو صحیح معنوں میں قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنانے کے لئے مل کر کام کیا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں