امریکا کا تمام ممالک سے شمالی کوریا سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

امریکا کا تمام ممالک سے شمالی کوریا سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

امریکا نے ایشیا کے اہم ترین ملک کے حکمرانوں کو قتل کرنے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن:شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر اقوام متحدہ میں امریکا کا سخت موقف سامنے آیا ہے اورامریکہ نے کہاہے کہ منگل کے روز لانچ کیا گیا شمالی کوریا کا میزائل پہلے سے زیادہ جدید ہے، دنیا بھر کے ممالک شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کر دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا ۔

جس میں امریکا نے تمام ملکوں سے شمالی کوریا سے تعلقات ختم کرنے پر زور دیا ہے۔امریکی مندوب نکی ہیلے نے کہاکہ منگل کے روز لانچ کیا گیا شمالی کوریا کا میزائل پہلے سے زیادہ جدید ہے، دنیا بھر کے ممالک شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کر دیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ممالک شمالی کوریاکے افراد کو نوکری سے نکال دیں،اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کو حا صل استحقاق سے بھی محروم کیا جا سکتا ہے۔

نکی ہیلے نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ پر زور دیاہے کہ شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی بند کر دی جائے۔انہوں نے کہاکہ جنگ کی صورت میں شمالی کوریا کی قیادت کو تبا ہ کر دیں گے، جنگ ہوئی تو اس کا ذمے دار شمالی کوریا کی مسلسل جارحیت ہوگی۔