امریکہ چین کیساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے

امریکہ چین کیساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے

چین نے امریکا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا

واشنگٹن :دنیا کی دوبڑی معیشتوں کے درمیان اختلافات کے بجائے امریکہ چین کے ساتھ دوطرفہ مضبوط اور تعمیری تعلقات رکھتا ہے ، چین کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات موجود ہیںاور ان تعلقات کے نتائج بھی سامنے آرہے ہیں ، یہ دوطرفہ تعمیری تعلقات ہیں ، مجھے علم ہے کہ صدر اور خاتون اول اور سیکرٹری ٹلرسن نے چین کا بہت کامیاب دورہ کیا ہے ۔

اس ماہ کے اوائل میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا اور سیکرٹری خارجہ ریکس ٹلرسن کے ہمراہ ایشیاءکا پہلا دورہ کیا تھا جس کے دوران ان کا بیجنگ کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا ،اپنے اس دورے کے دوران ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پھنگ نے باہمی دلچسپی کے امور اور کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور کئی معاملات پر اہم اتفاق رائے ہو گیا۔

جو دوطرفہ، مضبوط اور پائیدار تعلقات برقرار رکھنے کیلئے نمایاں کامیابی ہے۔ان خیالات کا اظہار سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ہیتھر نورٹ نے ایک پریس بریفنگ میں صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلی براہ راست ملاقات جواپریل میں فلوریڈا میں ہوئی تھی ۔

مذاکرات کا ایک میکنزم تشکیل دیا گیا تھا ،اس سلسلے میں مذاکرات کے چار مرحلے ہو چکے ہیں جو کہ ایک خوبصورت بات ہے۔دریں اثنا انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان تعاون اور کشیدگی کے بہت سے شعبے موجود ہیں جس طرح کے دوسرے ممالک کے ساتھ ہیں ، امریکہ تجارت ، علاقائی سلامتی ، دہشتگردی اور اس طرح کے دیگر بین الاقوامی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے چینی حکومت کے ساتھ کام جاری رکھے گا ۔